لاہور(نمائندہ خصوصی)قومی ٹیم کے کھلاڑی اسد شفیق کے نام سے جعلی سوشل میڈیا اکاونٹ سے فنڈریزنگ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔اسد شفیق کی جانب سے جاری ایک ویڈیو بیان میں کہا گیا ہے کہ انہیں ایک دوست نے بتایا ہے کہ ان کے نام سے انسٹا گرام اکاونٹ پر عطیات جمع کرنے کیلئے بیٹ فروخت کیے جارہے ہیں جس میں لوگ حصہ بھی لے رہے ہیں۔ٹیسٹ کرکٹر نے بتایا کہ ان کا انسٹا گرام پر کوئی اکاونٹ ہی نہیں ہے اور نہ ہی وہ کوئی فنڈ ریزنگ مہم چلا رہے ہیں اس لیے شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ اس مہم میں حصہ نہ لیں۔