• Mon. Jul 7th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

کوہاٹ: خونیں رہزنی کی وارداتوں میں ملوث پانچ رکنی خطرناک گروہ کو گرفتار کرلیا گیا ہے.

May 17, 2020

(عمران خان خیبر پختون خواہ )
کوہاٹ: خونیں رہزنی کی وارداتوں میں ملوث پانچ رکنی خطرناک گروہ کو گرفتار کرلیا گیا ہے. اے ایس پی ہیڈ کوارٹر دانیال احمد جاوید کی پریس کانفرنس
زیر حراست رہزن تھانہ استرزئی کی حدود میں شہریوں سے گاڑیاں, نقدی اور قیمتی سامان چھیننے کی وارداتوں میں ملوث ہے. اے ایس پی ہیڈکوارٹر دانیال احمد جاوید
مسلح رہزن گروہ کے ارکان 9 مئی کی رات مرغیوں سے لدی اورکزئی جانیوالی پک اپ گاڑی کے ڈرائیور اور اسکے ساتھی سے ڈیڑھ لاکھ روپے کی نقدی, موبائل فون سیٹس اور سات من مرغیاں لوٹنے کے مرتکب ہوئے تھے. اے ایس پی
ملزمان نے واردات کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کرکے گاڑی کے کنڈیکٹر کو زخمی کیا تھا. اے ایس پی
رہزن گروہ کے ارکان 10مئی کی شب ہنگو روڈ پر رہزنی کے دوران مزاحمت پر ڈرائیور کو گولی مار کر زخمی کرکے سوزوکی پک اپ چھین کر فرار ہوگئے تھے. اے ایس پی دانیال احمد جاوید
رہزنی کی وارداتوں کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او کوہاٹ کیپٹن(ر)منصور امان نے سراغ رساں ٹیم تشکیل دیکر ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا ٹاسک سونپ دیا. اے ایس پی
رہزن گروہ کے ارکان کا جدید خطوط پر تفتیش کرتے ہوئے کھوج لگایاگیا. اے ایس پی
ایس ایچ او یمایوں خان, انوسٹی گیشن آفیسر یوسف خان نے پولیس ٹیم لے ہمراہ ملزمان کو مختلف مقامات پر چھاپہ مار کاروائیوں کے دوران حراست میں لیا. اے ایس پی دانیال احمد جاوید
زیر حراست ملزمان کے قبضے سے چھینی گئی سوزوکی پک اپ, لاکھوں کی نقدی, موبائل فون سیٹس برآمد کرلئے گئے. اے ایس پی
رہزن گروہ کے قبضے سے واردات میں استعمال ہونیوالا اسلحہ اور رکشہ بھی برآمد کرکے تحویل میں لیاگیا. اے ایس پی دانیال احمد جاوید
زیر حراست ملزمان سید فیصل عباس, فریدعباس, شاہ رضا عاصم علی اور دلاور عرف رضا کا تعلق استرزئی اور مرئی سے ہے جنہیں تھانہ استرزئی میں درج رہزنی کے مقدمات میں باقاعدہ طور پر نامزد کردیاگیاہے. اے ایس پی
گرفتار ملزمان نے ابتدائی پوچھ گچھ کے دوران رہزنی کی وارداتوں کا اعتراف جرم کرلیا ہے. اے ایس پی دانیال احمد جاوید
گروہ کے زیر حراست ارکان سے دوران تفتیش مزید بھی اہم انکشافات متوقع ہیں. اے ایس پی دانیاں احمد جاوید
رہزن گروہ کے خلاف کاروائی پولیس کی بڑی کامیابی اور مشترکہ ٹیم ورک کا نتیجہ ہے. اے ایس پی
علاقائی امن برقرار رکھنے کے علاوہ مقامی پولیس کا منشیات کی بیخ کنی میں بھی اہم کردار رہاہے. اے ایس پی دانیال احمد جاوید
ایس ایچ او استرزئی ہمایوں خان اور اسکی ٹیم نے گزشتہ روز بارہ کلوگرام چرس برآمد کرکے منشیات کے دو سمگلروں کو گرفتار کیا. اے ایس پی
استرزئی پولیس کی انسداد جرائم کے حوالے سے پیشہ ورانہ کردار قابل فخر و لائق تحسین ہے. اے ایس پی دانیال احمد جاوید کا پریس کانفرنس سے خطاب