(عمران خان خیبر پختون خواہ )
حکومت نے آغوش الخدمت ہوم پشاورکو کورونا سے متاثرہ ڈاکٹروں کے لئے کورنٹائن سنٹر ڈیکلیئرکر دیا۔
ایل آرایچ سے نرسز اور طبی عملہ کے تین متاثرہ مریضوں کو آغوش کورنٹائن سنٹر منتقل کر دیا گیا۔
الخدمت فاؤنڈیشن آغوش سنٹر میں زیرعلاج ڈاکٹروں اور طبی عملہ کے لئے سحری اور افطاری بھی فراہم کریں گی اورڈاکٹروں کی ملک گیر تنظیم پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن پشاور بھی آغوش الخدمت ہوم پشاور میں قائم کورنٹائن سنٹر کو ضروری معاونت فراہم کریں گی۔
صوبے کے سب سے بڑے تدریسی ہسپتال گورنمنٹ لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور میں حالیہ دنوں کے دوران ڈاکٹروں،نرسز اور پیرامیڈیکس سٹاف کا کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے واقعات کے بعد الخدمت فاؤنڈیشن خیبر پختونخوا کے صدر خالد وقاص نے آغوش الخدمت ہوم کو ایل آرایچ ہسپتال پشاورکے کورونا سے متاثرہ ڈاکٹروں اور طبی عملہ کے لئے کورنٹائن سنٹر کے طور پر حکومت کو پیش کردیا تھا جس کے بعد ایل آر ایچ MTI کے اعلی سطحی وفدنے قائمقام میڈیکل ڈائریکٹر MTI ڈاکٹر ظفر،ایسوسی ایٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر طارق برکی،ڈی ایم ا یس پرووسٹ ڈاکٹر حضر حیات اور پی آر او جمیل شاہ پر مشتمل وفد نے آغوش الخدمت ہوم پشاور کا وزٹ کیا۔اس موقع پر الخدمت ٹاسک فورس کے چیرمین محمد شاکر صدیقی،ممتاز ماہر امراض قلب پروفیسر ڈاکٹر عبدالمالک اور الخدمت ہسپتال نشترآباد کے ڈائریکٹر ڈاکٹر اقتدار احمد روغانی،ڈاکٹر شکیل احمد نے انہیں آغوش ہوم پشاور میں موجود سہولیات کے حوالے سے تفصیلی وزٹ کرایا.
حکومت نے آغوش الخدمت ہوم پشاورکو کورونا سے متاثرہ ڈاکٹروں کے لئے کورنٹائن سنٹر ڈیکلیئرکر دیا۔
