• Sun. Jul 6th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

8 بیٹیوں کا باپ اور اس کے اہلخانہ فاقہ کشی کا شکار بنے ہوۓ ہیں۔

May 17, 2020

مورو۔
( رپورٹ:- سندھی الطاف سومرو ۔ رپورٹر: نیوز ٹائيم، مورو سندھ )

8 بیٹیوں کا باپ اور اس کے اہلخانہ فاقہ کشی کا شکار بنے ہوۓ ہیں۔
الیکشں میں ووٹ لیکر خدمت کے جهوٹے وعدے کرنے والے منتخب ارکاں اپنے حلقوں سے غاٸب ہیں۔
ٹهیلا چلا کر بچوں کی کفالت کرتا تھا اب لاک ڈاٸوں کی وجہ سے پریشاں ہوں:
عابد علی یوسفزٸی پٹھان
مخیر حضرات ہماری مدد کریں: زوجہ عابد علی یوسفزئی پٹھان
تفصیلات کے مطابق مورو کے وارڈ نمبر 9 پیر رحمت اللہ شاھ کے رہاٸش پذیر ٹهیلا چلا کر اپنی 8 بیٹوں کی کفالت کرنے والا عابد علی یوسفزٸی پٹھان لاک ڈاٸوں کے باعث شدید مشکلات میں ہے۔
عابد علی یوسفزئی پٹھان نے میڈیا کو بتایا کہ میں ٹهیلا چلا کر گذر سفر کرتا تھا، مگر اب میں لاک ڈاٸوں کی وجہ سے گهر محصور ہو کر رہ گیا ہوں، گھر میں کھانے پینے کی اشیاءَ ختم ہوگٸی ہیں جس کی وجہ سے میرے گهٗر کا چولھا ٹهنڈا پڑ گیا ہے۔
عابد علی یوسفزئی پٹھان نے مزید کہا کہ میں کراٸے کے مکان میں رہتا ہوں اب مالک مکان کو کرایہ نہ دینے کی وجہ سے اس نے گهر خالی کرنے کی دھمکی دی ہے۔
عابد علی یوسفزئی پٹھان نے مزید کہا کہ منتخب نماٸندے الیکشن میں تو بڑے وعدے کر جاتے ہیں، مگر اس مشکل گهڑی میں ہمارے پاس کوٸی نہیں آیا ہے۔
عابد علی یوسفزئی پٹھان نے حکومت اور مخیر حضرات سے مدد کی اپیل کی ہے۔