سکھر( رورٹ۔امداد علی گل کلوڑ )سکھر پولیس اہلکاروں کی جانب سے سماجی رہنما رمضان راجپوت اور انکے بیٹوں کو تشدد کا نشانہ بنانے والے عمل کے خلاف قریشی روڈ چوک پر سکھر کی مختلف سماجی،سیاسی و مذہبی جماعتوں کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور نعریبازی کی گئی مظاہرے کی قیادت شہری اتحاد کے مولانا عبید اللہ بھٹو ،پی پی ورکرز نصیر گوپانگ،جے یو آئی کے حافظ غلام رسول،پی ٹی آئی کے صدور چاچڑ،حبیب اللہ انصاری ،مسلم لیگ ن کے دانش علی ،سماجی رہنما وزیر خان بروہی و دیگر کررہے تھے اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کے کچھ دن قبل معمولی بات پر پولیس اہلکار عابد مری کے بھائی اور انکے بھتیجوں میں تلخ کلامی اور جھگڑا ہوا جس پر عابد مری نے اپنے مسلح ساتھیوں کے ہمراہ رمضان راجپوت کے گھر واقع شمس آباد پر حملہ کردیا اور رمضان راجپوت کے بیٹوں ارسلان ،عدنان،شان اور وہب کو تشدد کا نشانہ بنایا واقعہ کی اطلاع لانچ موڑ چوکی پر درج کرائی پولیس نے ملوث افراد کو گرفتار کرنے کے بجائے الٹا متاثرہ افراد کو ہی ڈرانا اور دھمکانا شروع کردیا اور شکایت پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دیکر قومیت کا جھگڑا ظاہر کرکے ماحول خراب کرانا چاہتے ہیں جو سراسر ظلم و زیادتی ہے مظاہرین نے ایس ایس پی سکھر عرفان علی سموں و دیگر بالا حکام سے نوٹس لیکر ملوث افراد کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لاکر متاثرہ افراد کو انصاف و تحفظ فراہم کیا جائے بصورت دیگر عدم انصاف احتجاج کا دائرہ بڑھا دیا جائیگا۔