سکھر( رورٹ۔امداد علی گل کلوڑ )سیپکو سب ڈویژن پرانہ سکھر کے عملے کی جانب سے خراب ٹرانسفارمر درست نہ کئے جانے اور درستگی کیلئے رشوت طلب کرنے والے عمل کے خلاف قریشی روڈ دبہ گلی کے مکینوں کی بڑی تعداد نے پاکستان غریب عوام پارٹی کے ضلعی صدر وقار علی سومرو کی قیادت میں ہاتھوں میں بجلی کی پنکھے اور بجلی کے بلز اٹھا کر انوکھا احتجاجی مظاہرہ کیا اور سیپکو متعلقہ سب ڈویژن کے عملے کے خلاف نعریبازی کی مظاہرے مین شامل وقار علی سومرو ، سرفراز انصاری ، وحید کیریو ، ناثر راجپوت ، سلمان و دیگر کا کہنا تھا کہ سیپکو متعلقہ سب ڈویژن کے ایس ڈی او عرفان اور کرپشن میں ملوث عملے نے علاقہ مکینوں کا جینا دوبھر کر رکھا ہے پہلے میٹر سیکورنگ کے نام پر صارفین کو تنگ کیا گیا جب تمام کام مکمل ہو گیا ہے تو اب درست میٹر پر بھی ڈیڈکشن لگا کر اضافی رقم کے بلز بھیجے جا رہے ہیں علاقہ کے ٹرانسفارمر کو خراب ہو ئے دو دن ہو گئے ہیں لیکن ابتک خراب ٹرانسفارمر درست نہیں کیا گیا ہے لاک ڈاﺅن کی وجہ سے لوگ گھروں میں قید ہیں شدید گرمی کے باعث جینا محال ہو گیا ہے شکایت پر متعلقہ سب ڈویژن کا عملہ ٹرانسفارمر درست کرنے کے بجائے رشوت طلب کر رہا ہے انکار پر بجلی منقطع کرنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہے جو سراسر ظلم ہے مظاہرین نے سیپکو چیف سمیت دیگر بالا حکام سے نوٹس لیکر علاقے کے خراب ٹرانسفارمر کو درست کر کے فی الفور علاقے میں بجلی کی فراہمی یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے ۔