• Fri. Jul 4th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

کررونا ایک حقیقت ہے احتیاطی اقدامات اختیار کرکے کاروباری سرگرمیاں بحال کی جا سکتی ہیں

May 17, 2020

سکھر( رورٹ۔امداد علی گل کلوڑ )سکھر ایوان صنعت و تجارت کے صدر ملک رضوان الحق نے کہا ہے کہ کررونا ایک حقیقت ہے احتیاطی اقدامات اختیار کرکے کاروباری سرگرمیاں بحال کی جا سکتی ہیں ان خیالات کا اظہار سکھر ایوانِ صنعت و تجارت کے صدر ملک محمد رضوان الحق نے ایوان میں ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے تاجروں کو کورونا وائرس سے بچاﺅ کیلئے احتیاطی اقدامات سے آگاہ کرنے کیلئے اراکین ِ ایوان کے خصوصی اجلاس میں کیا۔ ڈپٹی کمشنر سکھر رانا عدیل کے تعاون سے کورونا کیلئے فوکل پرسن ڈاکٹر الطاف احمد میمن اور ڈاکٹر مکیش نے ایوان میں کورونا وائرس سے ہونے والی بیماری کی علامات سے آگاہ کیا۔ ڈاکٹرز کے مطابق کورونا سے متاثرہ افراد مثبت ریزلٹ آنے کے بعد اپنی رہائش گاہ میں ہی آئیسولیشن اختیار کریں۔ اس وائرس کے پھیلاءو کو روکنے کیلئے 14 دن کیلئے متاثرہ فرد خود احتیاط کرلے اگر علامات میں شدت آجائے اور سانس لینے میں دشواری ہو تو سرکاریآئیسولیشن سینٹر میں شفٹ ہوجائیں تاکہ ایمرجنسی کی صورت میں طبی عملہ فوری طور پر وینٹی لیٹر کا اہتمام کرسکے۔ ڈاکٹرز نے اپنی پریزنٹیشن میں تاجروں کو احتیاطی تدابیر سے آگاہ کیا جن پر عمل پیراہو کر اس وباﺅ کو پھیلنے سے روکا جا سکتا ہے۔ موجودہ صورتحال میں احتیاط لازماً کریں تاکہ وائرس سے جلد از جلد چھٹکارا حاصل ہو اور کاروبارِ زندگی دوبارہ نارمل طور پر رواں دواں رہے۔ بے احتیاطی سے کورونا کی وباء پھیل سکتی ہے جسے روکنے کیلئے لاک ڈائ ون میں مزید سختی ہو جائیگی۔ سینئر نائب صدر محمد اسلام مغل، محمد کامل فاروقی، محمد محسن فاروق، محمد خالد کاکیزئی ، مولانا محمد عثمان فیضی اور عبدالصمد فاضلانی و دیگر اراکین نے ڈاکٹرز سے سوالات کئے جن کے جواب میں ڈاکٹرز نے ہمہ پہلو اقدامات تجویز کئے۔ اجلاس کے اختتام پر اس وبائی مرض سے بچاءو اور متاثرینِ کورونا کی جلد صحتیابی کی اجتماعی دعا کی گئی۔ قبل ازیں صدرِ ایوان ملک محمد رضوان الحق نے ڈاکٹر الطاف احمد میمن اور ڈاکٹر مکیش کو ایوان کی یادگاری شیلڈ ز پیش کیں۔