• Wed. Jul 2nd, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

سماجی فاصلے کے قانون کے تحت ملک کی وزیراعظم کو کیفے انتظامیہ نے اندر داخل ہونے سے روک دیا

May 18, 2020

ویلنگٹن(نمائندہ خصوصی)کوروناوائرس کا پھیلاو کو روکنے کے لیے نیوزی لینڈ میں سماجی فاصلے کے قواعد کے تحت ملک کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈن کو ایک کیفے میں داخل ہونے سے روک دیا گیا ہے۔خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق گزشتہ روز وزیراعظم جیسنڈا آرڈن ان کے منگیتر کلارک گیفورڈ اور دیگر دوستوں کو کیفے سے اس لیے واپس بھیج دیا گیا کہ سماجی فاصلے کے قواعد کے مطابق کیفے میں مزید مہمانوں کی گنجائش نہیں تھی۔وزیراعظم اور ان کے ساتھی دارالحکومت ویلنگٹن کے اولیو کیفے میں ہفتے کے روز ناشتہ کرنے گئے مگر ان کی آمد سے پہلے ہی اس کیفے میں لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔جیسنڈا آرڈن نے اس موقع پر کہا کہ اصول پرعمل درآمد میں وزیراعظم اور عام شہری میں کوئی فرق نہیں۔ ہوٹل عملے کے ایک ملازم نے مقامی میڈیا کو بتایا وزیراعظم کو آگاہ کیا گیا تھا کہ کیفے میں کوئی ٹیبل خالی نہیں، جس پر وہ واپس چلے گئے۔