• Wed. Jul 2nd, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

بھارت کرونا کو بھی ایک ہتھیار بنا کر کشمیریوں کیخلاف استعمال کررہا ہے محمد عرفان کھوکھر

May 18, 2020

اسلام آباد : آزاد کشمیر نیشنل پیس کونسل کے مرکزی چیف آرگناٸزر یوتھ ونگ محمد عرفان کھوکھر نے کہا ہے اس وقت مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت اور ظلم وجبر عروج پر ہے بھارت آیروز کشمیریوں کا قتل عام کرہا ہے نوجوانوں کو کرونا کے نام پر گرفتار کرکیشہید کیا جارہا ہیبھارت کرونا کو بھی ایک ہتھیار بنا کر کشمیریوں کیخلاف استعمال کررہا ہے بھارت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مقبوضہ وادی سے مواصلاتی بندش فوری ختم کرے اور کورونا وائرس کے پھیلائو کے پیش نظر وہاں میڈیکل ٹیموں کو جانے اور کشمیریوں کو ضروری ادویات اور حفاظتی سامان فراہم کرنے کی اجازت دے۔ بھارت مقبوضہ علاقے کے شہریوں کو ہر قسم کی طبی سہولتوں سے محروم رکھ کر انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کررہا ہے جس پر عالمی اداروں کو توجہ دینا چاہیے۔ ۔ حقیقت یہ ہے کہ مواصلاتی بندش کے سبب مقبوضہ علاقے میں کورونا کے متاثرین کی تعداد کا اندازہ نہیں ہے، البتہ جستہ جستہ خبروں سے پتا چلتا ہے کہ مقبوضہ علاقے میں کورونا سے ہلاکتوں کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے اور کورونا متاثرین کی تعداد بڑھ رہی ہے، جب کہ بھارتی حکومت نے اس علاقے کو بالکل نظر انداز کر رکھا ہے۔ مسلسل لاک ڈائون کے سبب مقبوضہ علاقے کی معیشت تباہ ہوگئی ہے۔ کاروبار بند ہے، اشیائے خوراک کی نقل و حمل کا کوئی بندوبست نہیں ہے اور لوگ بھوکوں مر رہے ہیں۔ ان حالات میں پاکستان کی ذمے داری ہے کہ وہ اقوام متحدہ اور اس کے ذیلی اداروں کو حرکت میں لائے اور مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام کو کسی صورت بھی نظر انداز نہ کرے۔ سچ تو یہ ہے کہ کشمیری عوام یہ سارا ظلم پاکستان کے ساتھ الحاق کے لیے برداشت کررہے ہیں۔ کشمیری عوام نے پاکستان کے لیے جتنی قربانیاں دی ہیں اس کا تقاضا یہ ہے کہ پاکستان کسی صورت بھی انہیں بے یارومددگار نہ چھوڑے مقبوضہ کشمیر کے عوام گزشتہ دس ماہ سے بھارت کے ظلم وجبر کا بہت ہمت جرات اور استقامت سے مقابلہ کررہے ہیں مکمل لاک ڈاون کے باوجود کشمیریوں نے ہمت نہیں ہاری کرونا وبا کے بعد مقبوضہ کشمیر میں بھی بھارت اس موقع کو بھی کشمیریوں کے خلاف استعمال کررہا ہے نوجوانوں کو کرونا کے بہانے اٹھا دیا جاتا ہے بلکہ انہیں شہید کرکے ان کی تدفین بھی بھارتی فوج کررہی ہیورثا کو میتیں حالے نہیں کی جارہی ہیں