• Wed. Jul 2nd, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

پی آئی اے کیخصوصی پرواز پی کے 8732 ، 250مسافروں کو لے کر جدہ سے کراچی کے لئے روانہ ہوگئی۔

May 18, 2020

نیوز ٹائم جدہ سے(ملک عاصم اعوان کی رپورٹ)

پی آئی اے کیخصوصی پرواز پی کے 8732 ، 250مسافروں کو لے کر جدہ سے کراچی کے لئے روانہ ہوگئی۔ یہ کورونا کی بندش کے بعد جدہ سے کراچی کے لئے پہلی پرواز تھی۔ قونصل جنرل خالد مجید اور ڈپٹی قونصل جنرل شائق احمد بھٹو نےجدہ ائیر پورٹ پر مسافروں کو رخصت کیا۔
مسافروں نے قونصلیٹ اور حکومت پاکستان کا کراچی کے لئے فلائٹ کا انتظام کرنے پر شکریہ ادا کیا ، کیوں کہ اس کی بہت زیادہ مانگ تھی۔ مسافروں نے پاکستانیوں کی واپسی کے سلسلے میں کئے گئے اقدامات کی تعریف کی۔
قونصل جنرل خالد مجید نے اس موقع پر بتایا کہ اس وقت تک پی آئی اے کی چار خصوصی پروازوں کے ذریعے تقریبا ایک ہزار کے پاکستانیوں کو سعودی عرب سے پاکستان پہنچایا جا چکا ہے۔ اگلے چند روز میں مزید پروازیں بھی متوقع ہیں اور ھماری کوشش ہے کہ جتنے پاکستانی ممکن ہوں، انکو عید سے پہلے وطن پہنچا دیں تاکہ وہ اپنے پیاروں کے ساتھ عید منا سکیں۔