مورو۔
( رپورٹ:- سندھی الطاف سومرو ۔ رپورٹر: نیوز ٹائيم، مورو سندھ )
مورو کے نزدیکی گاٶں محمد بخش سندیلو میں آوارہ اور پاگل کتوں نے 6 بچوں، 3 بھینسوں اور 2 گدھوں کو کاٹ کر انہیں سخت زخمی کردیا۔
تعلقہ ہاسپیٹل مورو میں پاگل کتوں کے کاٹنے کے بچاٶ کی انجیکشنیں غائب۔
گاٶں والوں کا سخت احتجاجی مظاہرہ۔
تفصیلات کے مطابق مورو کے قریب چھوٹے سے گاٶں محمد بخش سندیلو پر اچانک آوارہ اور پاگل کتوں نے ٹولے کی صورت میں دھاوا بول دیا۔
جس کی وجہ سے گھروں میں چھ کم سن بچوں فاطمہ، رضوانہ، اصغر سندیلو سمیت چھ بچوں، تین اونچے نسل کی بھینسوں اور دو اونچے نسل کے گدھوں کو کاٹ کر انہیں سخت زخمی کردیا۔
ویکسین لگوانے کے لۓ زخمی بچوں کو تعلقہ ہاسپیٹل مورو میں لایا گیا جہاں پر موجود ڈاکٹروں نے زخمی بچوں کے ورثاءَ کو پاگل کتوں کے کاٹنے کے بچاٶ کی انجیکشنیں ختم ہونے کا بول کر ننگے پاٶں واپس گھروں کی طرف روانہ کردیا۔
تعلقہ ہاسپیٹل مورو سے پاگل کتے کے کاٹنے کی انجیکشنیں مصنوعی طریقے سے غائب ہونے کے خلاف زخمی بچوں کی ورثاءَ محمد بخش سندیلو، قربان سندیلو، صدورو خان سندیلو و دیگر نے نیشنل پریس کلب مورو کی آفیس کے آگے احتجاجی مظاہرہ کر کے تپتی دھوپ میں دھرنا دیا۔