• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ورلڈ بینک کا پاکستان کو 37 کروڑ ڈالر دینے کا اعلان، یہ رقم کہاں خرچ کی جائے گی؟

May 20, 2020

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) ورلڈ بینک کی جانب سے پاکستان کو 37 کروڑ ڈالر دینے کا اعلان کیا گیا ہے، یہ رقم مختلف شعبوں میں بہتری لانے کیلئے خرچ کی جائے گی۔

37 کروڑ ڈالر کی فراہمی کے حوالے سے وزارت اقتصادی امور اور ورلڈ بینک کے درمیان معاہدہ طے پایا ہے۔ ورلڈ بینک میں سے ملنے والی رقم میں سے 20 کروڑ ڈالر کی رقم پنجاب میں صحت عامہ کے شعبے پر خرچ کی جائے گی۔ علاوہ ازیں 17 کروڑ ڈالر خیبر پختونخوا کے زرعی شعبے پر خرچ کی جائے گی۔

وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور خسرو بختیار کا کہنا ہے کہ غربت کا خاتمہ اور پسماندہ علاقوں کی ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ حکومت پاکستان صحت اورتعلیم کےشعبےکی ترقی میں سنجیدہ ہے۔

اس موقع پر نمائندہ ورلڈ بینک نے کہا کہ پاکستان کی سماجی واقتصادی ترقی میں شراکت داری جاری رکھیں گے۔