• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

پانچ روز میں دوسرا امریکی لڑاکا طیارہ گر کر تباہ

May 21, 2020

واشنگٹن (نمائندہ خصوصی) امریکی ریاست فلوریڈا میں امریکی فضائیہ کا لڑاکا طیارہ ایلگن ایئرفورس بیس کے قریب گرکر تباہ ہوگیا، حادثے میں پائلٹ محفوظ رہا, امریکی حکام کے مطابق لڑاکا طیارہ ایف 35 تربیتی پرواز پر تھا کہ حادثے کا شکار ہوگیا، پانچ دن میں تباہ ہونیوالا یہ دوسرا طیارہ تھا۔

حکام کا مزید کہنا ہے کہ منگل کو حادثے میں پائلٹ جان بچانے میں کامیاب رہا۔فوری طور پر حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی تاہم تحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔

ایئرفورس نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بچ نکلنے میں کامیاب ہونیوالے پائلٹ کو بیس پر موجود ہسپتال لے جایا گیا تا کہ اس کی مانیٹرنگ اور صحت کی جانچ پڑتال کی جاسکے ، پائلٹ کی حالت خطرے سے باہر ہے ، طیارہ معمول کی پرواز پر تھا اور حادثے کے نتیجے میں کوئی بھی سویلین نقصان نہیں ہوا۔

یادرہے کہ گزشتہ جمعہ کو بھی تربیت کے دوران ایگلن ایئربیس کے قریب ایک ایف 22 طیارہ گر کر تباہ ہوگیا تھا اور دونوں حادثات کی تحقیقات جاری ہیں، ایف 35 کی تقریباً مالیت 90 ملین ڈالر ہے ۔