• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

پاکستان نے صرف ایک ہفتے میں کتنا قرضہ واپس کردیا؟ جواب آپ کے تمام اندازے غلط ثابت کردے

May 23, 2020

کراچی (نمائندہ خصوصی) پاکستان کی جانب سے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران بیرونی قرضوں کی مد میں 15 کروڑ 61 لاکھ ڈالر کی رقم واپس کی گئی ہے۔

سٹیٹ بینک کے اعلامیے کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 15 کروڑ 61 لاکھ ڈالر کی ادائیگی کے بعد پاکستان کے زر مبادلہ ذخائر کم ہو کر 12 ارب 13 کروڑ ڈالر رہ گئے ہیں، یہ وہ رقم ہے جو سٹیٹ بینک کے پاس موجود ہے۔

پاکستان کے کمرشل بینکوں کے پاس اس وقت 6 ارب 49 کروڑ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں جس کے باعث پاکستان کے مجموعی زر مبادلہ کے ذخائر 18 ارب 16 کروڑ ڈالر ہیں۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے یہ اعداد و شمار 15 مئی تک کے دیے گئے ہیں۔