• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز اور اموات میں اضافہ

May 27, 2020

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)ملک بھر میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 59 ہزار 151 ہو گئی ہے جبکہ 1225 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں ۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 8 ہزار 491 ٹیسٹ کیے گئے اور مزید 1446 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی۔ کورونا کے 19 ہزار 142 مریض صحت یاب بھی ہوچکے ہیں۔

اس وائرس کے اب تک پنجاب میں 21 ہزار 118، سندھ میں 23 ہزار 507، خیبر پختونخوا میں 8 ہزار 259، بلوچستان میں 3 ہزار 536، اسلام آباد میں ایک ہزار 879، گلگت بلتستان میں 638 جب کہ آزاد کشمیر میں 214 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں

گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے شکار مزید 28 افراد لقمہ اجل بن گئے جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 1225 ہوگئی۔ سب سے زیادہ اموات خیبر پختونخوا میں ہوئیں جہاں 416 افراد جان کی بازی ہار چکے۔ سندھ میں 374، پنجاب میں 362، اسلام آباد میں 18، گلگت بلتستان میں 9، بلوچستان میں 42 اور آزاد کشمیر میں 4 افراد کورونا وائرس سے جاں بحق ہوچکے ہیں۔