اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کیلئے سول ایوی ایشن کے اقدامات جاری ہیں،نجی ایئرلائنز کی خصوصی پرواز بیرون ممالک میں پھنسے افراد کو لے کر پاکستان پہنچ گئی۔
میڈیارپورٹس کے مطابق پرواز کیو آر632 کے ذریعے 251 مسافر دوحہ سے اسلام آباد ایئر پورٹ پہنچے ،تمام مسافروں کو مختص ہوٹلز اور ضلعی انتظامیہ کے قرنطینہ مراکز منتقل کردیاگیا، ایئر پورٹ ذرائع کاکہنا ہے کہ کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آنے پر مسافروں کو گھر جانے کی اجازت ہو گی۔