مورو۔
( رپورٹ:- سندھی الطاف سومرو ۔ رپورٹر: نیوز ٹائيم، مورو سندھ )
نورپو فوڈ سینٹر انچارج کے ظلموں کے خلاف بیوپاری برادری کا احتجاج۔
فوڈ سینٹر انچارج زبردستی ٹرالر پراٸیویٹ گارڈوں سے بول کر ایک لاکھ روپے رشوت طلب کر رہا ہے نہ دینے کی صورت میں سنگین نتاٸج بهگتنے کی دھمکیاں دے رہا ہے۔
ہمارے گودام مورو گودام کی حدود میں آتے ہیں، مورو فوڈ انسپیکٹر کے ساتھ ہمارا تعاون ہے بلیک میلر فوڈ انسپیکٹر ہم سے بالا افسران کے نام پر رشوت طلب کر رہا ہے: جٸے کمار
فوڈ انسپیکٹر کے خلاف کارواٸی کی جاٸے: عمران مگسی۔ تفصیلات کے مطابق مورو کے گندم کے بیوپاریوں جٸے کمار، مکیش کمار، دلیپ کمار، عمران مگسی، درمو مل، افتخار شیخ، امام بخش سیٹهار اور رٸوف کوراٸی کی جانب سے گدا حسین کھوکھر فوڈ انسپیکٹر نورپور کے ظلم کے خلاف احتجاج کرتے ہوٸے پریس کانفرس کی۔
اس موقع پر انہوں نے بتایہ کہ ہمارے گودام مورو گودام کے حدود میں آتے ہیں جو ہم مورو فوڈ گودام کے انسپیکٹر علی نواز میمن کے ساتھ تعاون میں ہیں اور اپنے گندم کے ٹرالر مورو گودام پر دیتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا نورپور سینٹر انچارج پراٸیویٹ ہتھیاربند لیکر زبردستی ہماری گندم کے ٹرالر لیکر جانا چاہتا ہے، نہ دینے کی صورت مین سنگین نتاٸج بگهتنے کی دھمکیان دے رہے تھے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مذکورہ شخص فے ٹرالر پر ہم سے ایک لاکھ روپے رشوت طلب کر رہا ہے، مذکورہ سینٹر انچارج ہمیں ہماری دکانون پر آکر دھمکیان دیتے ہیں کہ مجھے بالا افسران کا آشیرواد ہے، تم مجھے کچھ بھی نہیں کر سکتے ہو۔
انہوں نے صوباٸی وزیر فوڈ ہری رام کشوری، سیکریٹری فوڈ، سابق صوباٸی وزیر ضیاء الحسن لنجار اور ڈپٹی کمشنر نوشہرو فیروز سے مطالبہ کیا کہ رشوت خور نورپور سینٹر انچارج کے خلاف کارواٸی کر کے بیوپاریوں کو تحفظ دیا جاٸے دوسری صورت میں احتجاج کا داٸرا بڑھایا جاۓ گا۔