• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

فیس بک خود وہ کام کرتا پکڑا گیا جس پر دنیا بھر میں لاکھوں اکاﺅنٹ بند کیے جاچکے ہیں، اشتہار میں نقلی تصاویر کا استعمال

May 28, 2020

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) جعلی پوسٹس اور نقلی تصاویر کے استعمال کی وجہ سے اب تک فیس بک لاکھوں صارفین کے اکاﺅنٹس بند کر چکا ہے لیکن اب فیس بک خود یہی کام کرتا رنگے ہاتھوں پکڑا گیا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق فیس بک کی طرف سے اپریل سے ایک اشتہار چلایا جا رہا ہے جس کے ذریعے کورونا وائرس کے خلاف اگلے مورچے پر لڑنے والے ڈاکٹروں، نرسوں اور دیگر لوگوں کی حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے اور ان کی ہمت بندھائی جا رہی ہے۔
اب سائبر سکیورٹی کے ماہرین نے تحقیقات کے بعد بتایا ہے کہ اس اشتہار میں جو تصاویر استعمال کی جا رہی ہیں وہ جعلی ہیں اور سٹاک سے حاصل کرکے استعمال کی جا رہی ہیں۔ اس کے علاوہ فیس بک کی طرف سے اس مقصد کے لیے بنائے گئے گروپ ’چیئر فار دی فرنٹ لائنز‘ میں جو پوسٹس کی جا رہی ہیں وہ بھی جعلی ہیں اور اصل صارفین کی بجائے فیس بک کے ملازمین خود وہ پوسٹس کر رہے ہیں۔ان جعلی پوسٹس میں بھی سٹاک سے حاصل کردہ تصاویر استعمال کی جا رہی ہیں۔ اس معاملے پر فیس بک کا کہنا ہے کہ اس کی طرف سے جعلی پوسٹ کا استعمال اس لیے کیا گیا تاکہ اس اشتہار کے اصل مقصد کو اجاگر کیا جا سکے۔