• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

بھريا سٹی کے نزدیک چچا نے کارو کاری کے الزام میں اپنی سگی نوجوان بھتیجی کو بندوق کے فائر کر کے قتل کردیا۔

May 30, 2020

مورو۔
( رپورٹ:- سندھی الطاف سومرو ۔ رپورٹر: نيوز ٹائيم، مورو سندھ )

بھريا سٹی کے نزدیک چچا نے کارو کاری کے الزام میں اپنی سگی نوجوان بھتیجی کو بندوق کے فائر کر کے قتل کردیا۔
پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
تفصيل کے مطابق ضلع نوشہرو فيروز کے شہر بھريا سٹی کے نزدیک ملزم چچا جعفر خاصخیلی نے کارو کاری کے الزام میں اپنی سگی نوجوان بھتیجی مسمات صابران بنت مجنوں خاصخیلی کو بندوق کے فائر کر کے قتل کردیا۔
پوليس نے ملزم چچا کو گرفتار کرلیا۔
گاٶں گل محمد سولنگی میں ملزم جعفر خاصخيلی نے اپنی سگی بھتیجی 17 برس کی مسمات صابراں بنت مجنوں خاصخيلی کو کارو کاری کا الزام لگا کر قتل کردیا۔
نوجوان بھتیجی کو قتل کرنے کے بعد ملزم جاۓ واردات پر ہی کھڑا رہا بعد میں پوليس وہاں پہنچ کر ملزم کو گرفتار کر کے اسے تھانے پر منتقل کردیا۔
بعد میں پوليس نے مقتولا کی نعش کو اپنی تحويل میں لے کر ہاسپیٹل منقتل کردیا۔
پولیس نے ہاسپیٹل سے مقتولا کی نعش کو پوسٹ مارٹم کروانے کے بعد مقتولا کی نعش کو اس کے وارثوں کے حوالے کردیا۔
پوليس کے مطابق ملزم جعفر خاصخيلی نے اپنی نوجوان بھتیجی صابراں بنت مجنوں خاصخيلی کو کارو کاری الزام میں قتل کیا ہے۔
واقعے کی مزید جاچ کی جا رہی ہے۔