مورو۔
( رپورٹ:- سندھی الطاف سومرو ۔ رپورٹر: نیوز ٹائيم، مورو سندھ)
مورو کے قریب درگاھ پیر محمد علی قریشی کے گادی نشین پیر خیر محمد قریشی نے اپنے معصوم بچون سمیت مورو پریس کلب کے سامنے مرنے دم تک بھوک ہڑتال شروع کردی ہے۔
اس سلسلے میں پیر خیر محمد قریشی نے میڈیا بتایا کہ بااثر لوگوں نے درگاھ پیر علی محمد قریشی کے پلاٹ پر اور گاٶں پر قبضہ کرلیا گیا ہے اور قبرستان میں قبروں کو مسمار کر کے گندے پانی کا نالا نکالا گیا ہے اور ہمیں بااثر لوگوں کا کمدار عبدالرحمان خاصخیلی موت مار دھمکیاں دے رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں کوٸی بھی انصاف دینے والا نہیں ہے اور انتظامیہ بھی خاموش تماشاٸی بنی ہوٸی ہے۔
انہوں نے وزیر اعلیٰ سندھ اور اٸی جی پولیس سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ قبرستان اور گاٶں سے قبضہ ختم کروایا جاٸے، بااثر لوگوں کے خلاف کارواٸی کر کے ہمیں تحفظ دیا جاٸے۔
رپورٹ:-
سندھی الطاف سومرو،
مورو سندھ۔