مظلوم کشمیری عوام پربڑھتے ہوئے مظالم کے پیش نظر اور یکجہتی کشمیر کے سلسلہ میں ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر پیر ریاض احمد نے نجی سکول کی انتظامیہ اور طلبہ کے ساتھ مل کر ریلی کا انعقاد کیا۔

ساہیوال ( ) مظلوم کشمیری عوام پربڑھتے ہوئے مظالم کے پیش نظر اور یکجہتی کشمیر کے سلسلہ میں ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر پیر ریاض احمد نے نجی سکول کی انتظامیہ اور طلبہ کے ساتھ مل کر ریلی کا انعقاد کیا۔جس میں طلباء نے کشمیر کی آزادی کے حق میں نعرے لگائے۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر پیر ریاض احمد نے کہا کہ اس وقت پوری قوم کو متحد ہونے کی ضرورت ہے کیونکہ بھارت کشمیر پر جو ظلم کی انتہا کر رہا ہے وہ انسانیت کے خلاف ہے۔اقوام عالم کو اس کا سخت نوٹس لیتے ہوئے کشمیر کی آزادی اور حق خود ارادیت دلانے کے لیے کشمیری عوام کا ساتھ دینا چاہیےاور ہندوستان کے اس ظلم اور بربریت کی بھرپور مذمت کرنی چاہیے۔انشاء اللہ تعالی ہم کشمیری عوام کے ساتھ ہیں اور ان کی آزادی اور حقوق کی جنگ میں ہمہ وقت تن من دھن کی بازی لگانےکے لئے تیار ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں