سکھر(رپورٹ۔امداد علی گل کلوڑ) پاکستان پیپلز پارٹی شہید بھٹو اور اس کی ذیلی تنظیموں کی طرف سے شہید میر مرتضی بھٹو کی بیٹی فاطمہ کی 38 ویں سالگرہ جتوئی ہائوس بچل شاہ میانی سکھر میں منائی گئی
تفصیلات کے مطابق پ پ شھید بھٹو اور ان کی ذیلی تنظیموں کی طرف سے پورے پاکستان کی طرح ضلع سکھر میں شہید میر مرتضی بھٹو کی بیٹی فاطمہ بھٹو کی 38 ویں سالگرہ منائی گئی،سالگرہ کی تقریب کورونا اور جہاز حادثے کی وجہ سے تمام سادگی سے منائی گئی جس میں شہید بھٹو سابقہ کلچرل سیکرٹری دلمراد جتوئی،سکر کے سابقہ صدر عیدن جتوئی،ممتاز جتوئی، ياسين جتوئي فھد بھٹو،حماد جتوئی فيضل الله ویگر نے شرکت کی اور کہا کہ آج ہمیں بہت خوشی محسوس ہو رہی ہے ہم اپنے بہادر لیڈر میر مرتضی بھٹو کی بیٹی کی سالگرہ منا رہے ہیں،اس ملک میں موجود مسائل کا صرف بھٹو عزم کے نظریئے،فکر اور فلسفے میں ہے،اس ملک کو پھر سے ایک بھٹو کی ضرورت ہے جو غریبوں کے درد کو اپنا درد سمجھے گا،اس ملک کے غریب عوام کی حقیقی لیڈر بیبی فاطمہ بھٹو ہے جو اس ملک کی وزیراعظم بن کر عوام دشمن قوتوں سے حساب کتاب لے گی،شہید بھٹو رہنمائوں کا مزید کہنا تھا کہ تبدیلی سرکار اور سندہ حکومت نے سندہ سمیت دیگر صوبوں کے غریب عوام کو مہنگائی کے طوفان میں بھیج دیا ہے جو ایک سراسر ظلم ہے،حقیقی تبدیلی صرف فاطمہ بھٹو ئی لائیگی،ہم اس سالگرہ کے موقع پر واعدہ کرتے ہیں ہم اپنی بہن بیبی فاطمہ بھٹو کے ہاتھ مضبوط کر کہ اس ملک میں جھموریت کلیئے ہر قدم بھٹو ازم کلیئے اٹھے گا
پاکستان پیپلز پارٹی شہید بھٹو اور اس کی ذیلی تنظیموں کی طرف سے شہید میر مرتضی بھٹو کی بیٹی فاطمہ کی 38 ویں سالگرہ جتوئی ہائوس بچل شاہ میانی سکھر میں منائی گئی
