سکھر(رپورٹ۔امداد علی گل کلوڑ)رشوت نہ دینے پرریلوئے افسران نے کواٹر مسمار کرادیا ،کواٹر میں موجود قیمتی سامان تباہ ،متاثرہ شخص کا ریلوئے افسران کے خلاف احتجاج
تفصیلات کے مطابق سکھر کے علاقے ایوب گیٹ منور مسجد کے سامنے کے رہائشی توفیق راجپوت و دیگر نے محکمہ ریلوئے سکھر کے افسران کی مبینہ زیادتی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے بتایا کے دس سال قبل محکمہ ریلوئے کے آئی ڈبیلیو سکھر آصف ابڑو اور عاشق حسین سے ڈیڑھ لاکھ روپے ادا کرکے بلدیہ اور ریلوئے کے خالی جگہ پر کواٹر الاٹ کراکے کواٹر تعمیر کرایا تھا چند روز قبل محکمہ ریلوئے سکھر کے آئی ڈبیلیو ای جمیل احمد چنہ اور ایکسئین غوث بخش نے کواٹر کو غیر قانونی قرار دیکر چار لاکھ روپے رشوت طلب کی انکار پر ریلوئے پولیس اور عملے کی بھاری نفری سمیت بنا کسی نوٹس کے کواٹر پر دھاوا بول دیا اور کواٹر میں موجود قیمتی سامان تباہ ہوگیا منت سماجت پر بھی کرپشن میں ملوث افسران کو رحم نہیں آیا جو ہمارے ساتھ سراسر ظلم و زیادتی ہے مظاہرین نے وفاقی وزیر ریلوئے شیخ رشید،سیکرٹری ریلوئے ،ڈی ایس ریلوئے سکھر و دیگر متعلقہ محکمے کے افسران سے اپیل کی ہے کہ محکمہ ریلوئے میں تعینات رشوت ستانی میں مصروف عمل افسران و وعملے کے خلاف محکمہ جاتی کاروائی عمل میں لاتے ہوئے انصاف و تحفظ فراہم کرکے ہونے والا نقصان کا ازالہ کرایا جائے۔
رشوت نہ دینے پرریلوئے افسران نے کواٹر مسمار کرادیا
