• Sat. Jun 28th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

میئر سکھر بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ کی چیف ایگزیکٹو آفیسر سیپکو چوہدری محمد سلیم سے ملاقات,

May 30, 2020

سکھر ( رورٹ۔امداد علی گل کلوڑ) میئر سکھر بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ کی چیف ایگزیکٹو آفیسر سیپکو چوہدری محمد سلیم سے ملاقات, شہری مسائل سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا, میئر نے درپیش مسائل سے آگاہ کیا, چیف ایگزیکٹو آفیسر سیپکو نےمسائل کے حل کیلئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی. تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز میئر سکھر بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ نے ڈپٹی میئر طارق حسین چوہان, میونسپل کمشنر محمد علی شیخ, اے ای این فیاض میمن کے ہمراہ چیف سیپکو کے دفتر میں ان سے ملاقات کی اور ان سے زیر التواء کاموں کی جلد از جلد تکمیل کیلئے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ سکھر میونسپل کارپوریشن کی جانب سے سیپکو کو تقریبا 5 کروڑ روپے کی ادائیگی کی جاچکی ہے, مگر اب تک نہ تو شہر کی خوبصورتی کیلئے بنائے گئے مونومنٹس کو بجلی کے کنکشن مہیا کئے گئے ہیں نہ پیرزادہ پارک کے ٹرانسفارمر کی شفٹنگ کا مسئلہ حل ہوا ہے, ڈرینج اسٹیشنز پر بھی وولٹیج کی کمی بیشی کا مسئلہ جوں کا توں ہے. انہوں نے کہا کہ شاہ خالد کالونی میں نئے ٹرانسفارمر کی ضرورت ہے, وہاں واٹر سپلائی کی اسکیم مکمل ہوچکی ہے مگر صرف ٹرانسفارمر کی وجہ سے مکینوں کو پانی سپلائی نہیں کرپارہے, متعدد بار عملے سے رابطہ بھی کیا مگر اب تک مسئلہ حل نہیں ہوا. میئر نے مزید کہا کہ شکارپور روڈ کا تعمیراتی کام سیپکو کے پولز کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہے جسکی وجہ سے مکینوں کو شدید مشکلات درپیش ہیں, شکارپور روڈ پر نصب بجلی کے پولز کی بھی جلد از جلد شفٹنگ یقینی بنائی جائے, میری گزارش ہے کہ آپ اپنی زیر نگرانی سکھر میونسپل کارپوریشن سے متعلق تمام کاموں کو جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچوائیں. ڈپٹی میئر طارق حسین چوہان نے بھی شہری مسائل پر روشنی ڈالی جس پر سی ای او سیپکو چوہدری محمد سلیم نے بلدیہ کے وفد کو اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی. اس موقع پر سپرنٹنڈنٹ انجیئر سیپکو عبدالکریم میمن, ایکسین راج کمار سمیت دیگر انجینئرز بھی موجود تھے.