اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)جج ویڈیوسکینڈل میں گرفتارملزمان کوآج عدالت پیش کیاجائےگا،ملزمان ناصرجنجوعہ،خرم یوسف اورغلام جیلانی کوپیش کیاجائےگا، ایف آئی اے ٹیم تینوں ملزمان کے جسمانی ریمانڈکی استدعاکرےگی۔تفصیلات کے مطابق جج ارشد ملک ویڈیو سکینڈل میں گرفتار ملزمان ناصر جنجوعہ، خرم یوسف اور غلام جیلانی کو آج اسلام آباد کی عدالت میں پیش کیا جائے گا ،تینوں ملزمان گزشتہ روزضمانت خارج ہونے پرگرفتارکیے گئے تھے ،ایف آئی اے ٹیم تینوں ملزمان کے جسمانی ریمانڈکی استدعاکرےگی۔