اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کااجلاس آج ہوگا،وفاقی کابینہ 8 نکاتی ایجنڈے پرغورکرےگی ،میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کرلیا ہے،وفاقی کابینہ اجلاس میں 8نکاتی ایجنڈا پیش کیا جائے گا، اجلاس میں مقبوضہ کشمیرکی صورتحال کاجائزہ لیاجائےگا، بھارت کیلئے فضائی حدودبندکرنے کامعاملہ بھی زیرغورآئےگا،کابینہ کے اجلاس میں فہمیدہ مرزاکوچیئرپرسن فیڈرل لینڈکمیشن نامزدکرنے کی منظوری دی جائےگی ،اس کے علاوہ وفاقی تعلیمی اداروں میں ڈیلی ویجزملازمین کی مستقلی کامعاملہ زیربحث آئےگا، وفاقی کابینہ ریلوے بورڈمیں پرائیویٹ ارکان کی تعیناتی کی منظوری دیگی ،ایجنڈے میں پاکستان ہیلتھ ریسرچ کونسل کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی تعیناتی ایجنڈے میں شامل ہے ۔