• Sat. Jun 28th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

این سی اے لاہور میں سب سے بڑی تبدیلی آ گئی، پاکستانیوں کیلئے خوشخبری

Jun 2, 2020

لاہور (نمائندہ خصوصی) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) نے نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر کے طورپر کام شروع کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر ہائی فارمنس سینٹر ندیم خان آج سے باقادہ اس کے نگران بن گئے ہیں جو ڈومیسٹک اور گراس روٹ کرکٹ کے معاملات کو دیکھیں گے جبکہ ہیڈ آف انٹرنیشنل ڈیویلپمنٹ ثقلین مشتاق اگلے ہفتے سے ذمہ داریاں نبھائیں گے جن کے ذمہ کھلاڑیوں کی ڈیویلپمنٹ اور نئے کھلاڑیوں کی تلاش ہو گی۔

ہائی پرفارمنس سینٹر کے ہیڈآف کوچنگ کیلئے قومی ٹیم کے سابق فیلڈنگ کوچ گرانٹ بریڈبرن کا انتخاب کیاگیاہے جو ڈومیسٹک کوچز کی ڈویلپمنٹ اور کوچ ایجوکیشن کے معاملات سنبھالیں گے۔