• Thu. Oct 3rd, 2024

News Time HD TV

Ansar Akram

اٹلس ہونڈا نے ایک مرتبہ پھر موٹر سائیکلوں کی قیمتیں بڑھا دیں ، سی ڈی 70 اور 125 کتنے کا ہو گیا ؟ جانئے

Sep 3, 2019

لاہور (نمائندہ خصوصی)اٹلس ہونڈا نے ایک مرتبہ پھر سے اپنی موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں ایک سے چار ہزار روپے تک اضافہ کر دیاہے ۔

” پرو پاکستانی “ کی رپورٹ کے مطابق ہونڈا نے اپنی مشہور زمانہ موٹر سائیکل سی ڈی 70 کی قیمت میں ایک ہزار روپے اضافہ کر دیاہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 74 ہزار 900 روپے ہو گئی ہے جبکہ سی ڈی 70 ڈریم کی قیمت میں بھی ایک ہزار روپے اضافہ کیا گیا ہے اور اس کی نئی قیمت 78 ہزار 900 روپے ہو گئی ہے ۔اس کے علاوہ پاکستانیوں کی پسندیدہ موٹر سائیکل ہونڈا سی جی 125 بھی ایک ہزار روپے مہنگا ہو کر ایک لاکھ 24 ہزار 500 روپے کا ہو گیاہے ۔ سی جی 125 ایس کی قیمت ایک لاکھ 44 ہزار 900 سے بڑھ کر ایک لاکھ 46 ہزار 900 روپے، سی جی 125 ایس اسپیشل ایڈیشن کی قیمت ایک لاکھ 48 ہزار 900 روپے کر دی گئی ہے ۔اس سے قبل اٹلس ہونڈا نے رواں سال کے دوران کم از کم 3 مرتبہ موٹرسائیکلوں کی قیمتوں میں اضافہ کیا، جس کی وجہ روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافہ قرار دیا گیا تھا۔