• Sat. Apr 20th, 2024

ڈالر مہنگا ہو گیا

Sep 3, 2019

کراچی (نمائندہ خصوصی)انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں معمولی اضافہ ہواہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں قیمت مستحکم ہے ۔

تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغا ز میں ڈالر کی قدر میں 18 پیسے اضافہ ہو گیاہے جس کے بعد ڈالر 156 روپے 80 پیسے پر ٹریڈ کر رہاہے جبکہ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت مستحکم ہے اور 156 روپے 80 پیسے میں فروخت ہو رہاہے ۔سٹاک مارکیٹ میں بھی مثبت رجحان پیدا ہو گیاہے ، کاروبار کا آغاز ہوا تو 100ا نڈیکس 30 ہزار 57 پوائنٹس پر تھا تاہم اس میں کچھ دیر بعد بہتری آنا شروع ہو گئی اور انڈیکس 30 ہزار 247 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا تاہم یہ برتری برقرار نہ رہی اور اس میں کمی واقع ہونا شروع ہوگئی تاہم اب 97 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 30 ہزار 154 پوائنٹس پر ہے ۔