کراچی (ویب ڈیسک) ڈاؤلینس کو یہ اعلان کرتے ہوئے فخر ہے کہ اس کے تمام انورٹر ایئر کنڈیشنرز میں نصب Cards PCB پر 4 سال کی طویل ترین وارنٹی دستیاب ہے۔وارنٹی کا یہ طویل ترین عرصہ ہے جوپاکستان میں ایئر کنڈیشنرز بنانے والے کسی بھی ادارے نے پیش کیا ہے۔ جھلسا دینے والا موسم گرما آ پہنچا ہے اوراِس میں اپنے کسٹمرز کے لیے مکمل ذہنی سکون کا وعدہ موجود ہے۔ڈاؤلینس انورٹر ایئرکنڈیشنرز میں نصب کمپریسرز پر پہلے ہی 12سال کی جامع وارنٹی دستیاب ہے جس کا پاکستان میں کسی بھی دوسرے برانڈ سے موازنہ نہیں کیا جا سکتا۔
Card PCB، انورٹر ٹیکنالوجی کا،ایک لازمی، نازک اور قیمتی جزو ہوتاہے۔اسی طرح، کمپریسربھی کسی ایئرکنڈیشنر کا انتہائی اہم فنکشنل جزوہے۔لہٰذا ڈاؤلینس، اپنی مصنوعات میں انتہائی قابل اعتماد Cards PCB اور کمپریسرز استعمال کرتا ہے جن میں بجلی کی 60 فیصد تک یعنی 30,000 روپے سالانہ کی بچت کا وعدہ موجود ہے جس سے صارفین کے بجلی کے بلوں میں کمی ہوتی ہے اور ذہنی ماحول بھی محفوظ رہتا ہے۔
اس حوالے سے ڈاؤلینس میں ڈائریکٹر سیلز اینڈ مارکیٹنگ، سید حسن جمیل نے کہا،”ڈاؤلینس کی جانب سے وارنٹی کا طویل ترین عرصہ ایک بے مثا ل سہولت ہے، جو اْس کی اپنی مصنوعات کی پائیداری، کارکردگی اور کسمٹر کیئر سروس پر اعتماد کا اظہار ہے۔“انڈسٹری کے ممتاز برانڈ کی حیثیت سے ڈاؤلینس، آرشلک کے کل ملکیتی ادارے کے طور پربھی زبردست ساکھ کا مالک ہے جو ترکی کا سب سے بڑا ادارہ اور یورپ میں ہوم اپلائنسز بنانے والا تیسرا بڑا ادارہ ہے۔
ڈاؤلینس کے انورٹر ایئر کنڈیشنرز میں ایک اور انقلابی ٹیکنالوجی بھی فراہم کی گئی ہے جو اس کا”Self-Cleaning Function ہے جو ایئر کنڈیشنر کو ہمیشہ اندر سے صاف رکھتا ہے اور اس میں موجود پرزوں کو دھول اور زَردانوں (pollen) سے محفوظ رکھتا ہے اور اس طرح یہ بات یقینی بناتا ہے کہ آپ کے گھر میں صحت بخش ہوا فراہم ہورہی ہے۔ اسی طرح،’SYNC’ایک اسمارٹ ایپلیکیشن ہے جو ڈاؤلینس ایئر کنڈیشنرز کے لیے تیار کی گئی ہے۔ یہ ایپلیکیشن صارفین کو اپنے ایئر کنڈیشنرز پر، سفر کے دوران، یا دنیا بھر میں کسی بھی مقام سے، مانیٹرنگ اور کنٹرول فراہم کرتی ہے اور بجلی کے بلوں میں کمی کرتی ہے۔
آرشلک نے ڈاؤلینس کی ملکیت سنہ 2016ء میں حاصل کی تھی اور اب تک 50ملین یورو سے زیادہ کی سرمایہ کاری کر چکا ہے تاکہ ادارے کو زیادہ جدید بنایا جاسکے اور اس کی توسیع، تحقیق اور برانڈ کی کارکردگی میں مزید اضافہ کیا جا سکے۔ بے پناہ وسائل تک رسائی، کثیر القومی تجربہ اور انتہائی مستعد کسٹمر کیئر سروس کے ساتھ ڈاؤلینس نے معیار، تحفظ اور ماحول کی پائیداری میں عالمی مقام حاصل کر لیا ہے۔