• Mon. Jul 7th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

وزیراعظم عمران خان نے قومی کرکٹ ٹیم کو اجازت دیدی

Jun 16, 2020

لاہور(نمائندہ خصوصی) وزیراعظم عمران خان نے قومی ٹیم کو دورہ انگلینڈ کیلئے اجازت دیدی ہے جس کے بعد پاکستان ٹیم کی راہ ہمور ہو گئی ہے ۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے چیئرمین پی سی بی احسان مانی کی گذشتہ روز اسلام آباد میں ملاقات ہوئی، انہوں نے قومی ٹیم کے دورئہ انگلینڈ کی اجازت دے دی، اس موقع پر وزیر اعظم نے کہاکہ کرکٹ پاکستانیوں کے خون میں شامل ہے، کورونا کے باعث کھیلوں کی تمام سرگرمیاں معطل ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ میدان جلد آباد ہوں،امید ہے کہ اسپورٹس سے محبت کرنے والے شائقین اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں کو جلد ایکشن میں دیکھ سکیں گے۔
چیئرمین پی سی بی نے بورڈ میں بڑے پیمانے پر ہونے والی تبدیلیوں پر وزیر اعظم کو اعتماد میں لیا، انہوں نے انٹرنیشنل و ڈومیسٹک کرکٹ اور مالی معاملات سمیت مختلف امور پر بریفنگ بھی دی۔وزیر اعظم نے بورڈ کے معاملات شفاف طریقے سے چلانے کی ہدایت دی، ذرائع کے مطابق انہوںنے کورونا کی وجہ سے پیدا ہونے والے مشکل حالات میں کسی کو بھی ملازمت سے فارغ نہ کرنے کا بھی کہا۔