• Mon. Jul 7th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

”سب سے پہلے پاکستان، انگلش وکٹوں پر آپ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے“ وہاب ریاض کی ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی پر شعیب اختر نے بھی ردعمل دیدیا

Jun 17, 2020

راولپنڈی (نمائندہ خصوصی) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باﺅلر شعیب اختر نے وہاب ریاض کی ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ”سب سے پہلے پاکستان، انگلینڈ کی وکٹوں پر آپ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔“

تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے مایہ ناز سابق فاسٹ باﺅلر شعیب اختر نے وہاب ریاض کے دورہ انگلینڈ میں ٹیسٹ میچز کیلئے دستیابی کے فیصلے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ بائیں ہاتھ کے تیز باﺅلر انگلش کنڈیشنز میں پاکستان کی کامیابی میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں لکھا ”سب سے پہلے پاکستان، آپ انگلش پچز پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے، انشاءاللہ۔“
واضح رہے کہ گزشتہ روز وہاب ریاض نے کہا تھا کہ پاکستان کیلئے کھیلنا میری اولین ترجیح ہے، اسی لیے ٹیسٹ کرکٹ دوبارہ کھیلنے پر رضامندی ظاہر کی۔ انگلینڈ کا دورہ بہت غیر معمولی صورتحال میں ہو رہا ہے، ہم نے گھر میں رہ کر بھرپور پریکٹس کی ہے اور اگر سینٹرل کنٹریکٹ نہیں ملا تو کوئی فرق نہیں پڑتا، میں نے سال پہلے ٹیسٹ کرکٹ سے بریک لی تھی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ فیصلہ اپنی گزشتہ کارکردگی کو سامنے رکھ کر کیا ہے تاہم محدود اوورز کی کرکٹ کھیلتا رہوں گا، اس سے مجھے اپنی فٹنس جانچنے کا موقع بھی ملے گا اور میری پوری کوشش ہو گی کہ انگلینڈ کیخلاف سیریز میں بہترین کارکردگی دکھاتے ہوئے ٹیم کی جیت میں کلیدی کردار ادا کروں