کراچی(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور ممتاز آل راﺅنڈر شاہدآفریدی کے وینٹیلیٹرپر چلے جانے کے حوالے سے خبر سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگیں۔رابطے پر شاہد آفریدی کے ترجمان نصراللہ نے کہا کہ شاہد خان آفریدی کے حوالے سے خبریں بے بنیاد اور ان میں کوئی صداقت نہیں،کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے بعد قرنطینہ میں شاہد آفریدی گھر پر آرام کر رہے ہیں۔