• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ماہرہ خان نے سلیم کریم سے شادی کا فیصلہ کرلیا

Jun 16, 2020

کراچی (نمائندہ خصوصی) اداکارہ ماہرہ خان نے کاروباری شخصیت سلیم کریم کے ساتھ شادی کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق اداکارہ ماہرہ خان اور سلیم کریم کے رشتے کے حوالے سے دونوں کے خاندانوں میں بات چیت چل رہی ہے اور جلد ہی خوشخبری سننے کو ملے گی۔

اداکارہ نے گزشتہ دنوں ایک انٹرویو کے دوران کہا تھا کہ ان کی پہلی شادی 21 سال کی عمر میں 2007 میں ہوئی تھی ، تب وہ میچور نہیں تھیں لیکن اب انہوں نے شادی کا فیصلہ بہت سوچ سمجھ کر کیا ہے اور بہت جلد اپنے مداحوں کو اس حوالے سے خوشخبری سنائیں گی۔

خیال رہے کہ چند روز قبل ایک انٹرویو کے دوران ماہرہ خان نے اعتراف کیا تھا کہ انہیں کاروباری شخصیت سلیم کریم سے محبت ہے اور انہیں نہیں پتا کہ اللہ نے کس نیکی کے بدلے انہیں سلیم عطا کیا ہے۔