• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

” کئی روز سے دوائی لینا بند کردی تھی اور۔۔۔” سوشانت سنگھ کے ڈاکٹر کو بھی شامل تفتیش کرلیا گیا

Jun 17, 2020

ممبئی (ویب ڈیسک) خودکشی کرنے والے 34 سالہ بھارتی اداکار سوشانت سنگھ کی پوسٹمارٹم رپورٹ آ گئی جس کے مطابق ان کی موت دم گھٹنے سے ہوئی ہے، پولیس کو ان کے گھر سے ڈپریشن کی ادویات اور ماہر نفسیات کے نسخے بھی ملے ہیں جس کی بنیاد پر ڈاکٹر کو بھی شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکار کے منیجر نے بتایا کہ وہ ڈپریشن کے مریض تھے تاہم کئی روز سے انہوں نے دوائی لینا بند کردی تھی۔ سوشانت سنگھ کی آخری رسومات گزشتہ روز ادا کردی گئیں۔

اداکار نے سوشل میڈیا پر ایک ہفتہ قبل اپنی آخری پوسٹ کی جس میں اپنی والدہ کیساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن لکھا کہ ”دھندلا ماضی، آنسوﺅں کے قطروں کیساتھ بخارات بن کر اڑ رہا ہے، خوابِ ناتمام مسکراہٹ کی قوس کو خمیدہ کر رہا ہے اور عمر گریزاں ان دونوں کے درمیان مذاکرات کرانے کی کوشش میں ہے“۔