قومی کانفرنس ۔ حسین ع رب کے ۔۔ حسین ع سب کے۔ میں شرکت میں اہم شیعہ سنی علماء کرام سمیت اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین قبلہ ایاز کے علاوہ حریت رہنما ۔ الطاف بھٹ ۔ شیخ متین اور دیگر نے شرکت کی ۔ جب کہ معروف اسکالر غنضنفر مہدی ۔ وزیر اعظم کے خصوصی مشیر ذوالفقار علی بخاری المعروف ” زلفی بخاری مہمان خصوصی تھے ۔ اس پروگرام کی میزبانی سیکرٹری نیشنل پریس کلب انور رضا اور گورننگ باڈی نے کی ۔ جس میں سینئر صحافیوں سہیل انجم ملک ۔ پیر ضیاء گیللانی ۔ رانا کوثر ۔ خالق بٹر ۔ اور ٹکا خان ثانی سمیت متعدد افراد نے شرکت کی ۔ حسنیت اور شہداےُ کربلا ء کے فلسفے کو اجاگر کیا گیا اور ساتھ ساتھ کشمیریوں پر ہونے والے مظالم کی سخت الفاظ میں مذمت بھی کی گئی