• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

یوں دی ہمیں آزادی کہ دنیا ہوئی حیران اے قائداعظم تیرا احسان ہے تیرا احسان !

Aug 14, 2020

ایک خوبصورت ملک جہاں ہر نعمت کی فراوانی ہے دریا، سمندر ، جھیلیں ، خوبصورت پہار بے شمار قسم کی سبزیاں اور پھل اور بے حساب نباتات جہاں شدید گرمی میں ٹھنڈے علاقے اور سردی میں گرم علاقے بھی موجود یہ ہمارا پیارا وطن پاکستان ہے جو اگست ١٩۴٧ کو اللہ نے ہمیں عطا فرمایا پاکستان کا مطلب کیا (لٙا اِلٙہٙ اِلٙلّہ) یہ پاک سرزمین جہاں ہم آزادی سے جی رہے ہیں یہاں سب آزاد ہیں سب آزاد ملک کے آزاد شہری ہیں ۔ آزادی حاصل کرنا اتنا آسان نہیں تھا اس کو حاصل کرنے کے لیے ہمارے بزرگوں نے بے شمار قربانیاں دی کتنے ہی خاندان بچھڑے کچھ زندہ بچھڑے اور کوئی شہید ہوئے ہمارے عظیم رہنما محمد علی جناح دیکھ رہے تھےکہ یہاں مسلمانوں کی زندگی کتنی مشکل ہے اعلی تعلیم کے دروازے مسلمانوں پر بند تھے اور ہندو مسلمانوں کے ت
رقی کے کام میں رکاوٹیں ڈالتے تھے انہوں نے مسلمانوں کا جینا محال کر دیا تب ہی مسٹر جناح نے سوچا کہ مسلمانوں کی تہزیب اور تمدن ،مذہب علیحدہ ہے یہ دو قومیں کبھی بھی اکٹھے نہیں رہ سکتیں وہ سمجھ گئے کہ مسلمانوں کے لیے ایک علیحدہ وطن کی ضرورت ہے محمد علی جناح کی انتھک کوششوں کی وجہ سے پاکستان وجود میں آیا یہ ایک الگ داستان ہے
جیسے ہی ماہ اگست شروع ہوتا ہے ایسے لگتا ہے کہ عید کا سماں ہو مائیں بڑے شوق سے بچوں کے سبز سفید لباس تیار کرتیں ہیں بچے گھر اور گلیاں جھنڈیوں سے سجاتے ہیں منچلے بلند آواز سے قومی نغمے لگاتے ہیں الغرض یہ دن بہت دھوم دھام سے منایا جاتا ہے
لیکن کیا کبھی کسی نے اپنے بچوں کو پاکستان بننے کی وجوہات بتائیں کیا خونی ہجرت کے بارے میں بتایا جس ہجرت میں بہت لوگوں نے اپنے پیارے کھو دیے
کبھی کسی سیاستدان نے سوچا کہ ہم اپنا مفاد چھوڑ کر ملک کے لیے سوچیں یہاں ہر شخص کو اپنا مفاد عزیز ہے اور اپنے فائدے کے لیے کچھ لوگ پاکستان کے کچھ اداروں کو تباہ کرنے کے در پے ہیں خداراہ اپنے ملک سے محبت کریں اور یہ محبت ہمیشہ کریں اور اپنے وطن کے لیے اچھا سوچیں ہمارا یہ وطن ہمیشہ زندہ رہے پائندہ رہے
(پاکستان زندہ باد)