• Thu. Oct 3rd, 2024

News Time HD TV

Ansar Akram

ایف آئی اے کی کارروائی، رقم بٹورکر بیرون ملک بھیجنے کا جھانسہ دینے والا ملزم یاسرگرفتار، ایک کروڑ 48 لاکھ روپے برآمد

Sep 8, 2019

کراچی(غلام مصطفے عزیز) ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل نے کارروائی کرتے ہوئے شہریوں سے رقم بٹورکر بیرون ملک بھیجنے کا جھانسہ دینے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ہفتہ کو ایف آئی اے حکام کے مطابق گرفتار ملزم یاسر نے شہری ثاقب سلام سے بھاری رقم وصول کی تھی، ملزم کے قبضے سے ایک کروڑ 48 لاکھ روپے کی رقم بھی برآمد کی گئی ہے۔ ملزم نے شہری کو کینیڈین امیگریشن، نیشنلٹی اورنوکری کا جھانسہ دیکر پیسے بٹورے تھے۔ ایف آئی اے حکام نے مزید بتایا کہ گرفتار ملزم کے خلاف امیگریشن قوانین کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔