• Sat. Apr 20th, 2024

واٹر بورڈ نے9 اور 10 محرم کو فراہمی ونکاسی آب کے خصوصی انتظامات مکمل کرلئے

Sep 9, 2019

کراچی(غلام مصطفے عزیز )وزیربلدیات سندھ ناصر حسین شاہ اور ایم ڈی واٹربورڈ انجینئر اسداللہ خان کی ہدایات پرواٹر بورڈ نے 9 اور 10محرم کو فراہمی ونکاسی آب کے خصوصی انتظامات مکمل کرلئے ہیں۔ منیجنگ ڈائریکٹر واٹربورڈ انجینئر اسد اللہ خان نے 8 محرم کے جلوس کی قیادت کی اور ازخود جلوس کی گزرگاہوں پر فراہمی ونکاسی آب کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ وزیربلدیات کی خصوصی ہدایات پر شہر بھر کی امام بارگاہوں، مساجد، مجالیس، سبیلوں کو ان کی ضرورت کے مطابق ٹینکروں کے ذریعے پانی کی فراہمی جاری ہے محرم کے جلوسوںکی گزرگاہوں اورقرب وجوار میںسیوریج اوورفلو کے تدارک کیلئے متعلقہ اضلاع کے سپرنٹنڈنگ وایگزیکٹیوانجینئرز اپنے عملے کے ساتھ گشت کررہے ہیں واٹربورڈ کی جیٹنگ راڈنگ سیورکلیننگ مشینیںاور ڈی واٹرنگ پمپس تمام اضلاع خصوصا جلوسوں کی گزرگاہوںکے قریب پہنچا دیئے گئے ہیں، فراہمی آب وسیوریج پمپنگ اسٹیشننز کو بجلی کی فراہمی معطل ہونے کی صورت میں چلانے کیلئے جنریٹرز اور ایندھن کا بندوبست کرلیا گیا ہے۔ایم ڈی واٹر بورڈ تمام کام کی خود نگرانی کررہے ہیں، واٹربورڈ کا کمپلین سینٹر 9 اور10محرم کو 24گھنٹے کھلا رہے گا۔ وزیر بلدیا ت سندھ ناصر حسین شاہ اور ایم ڈی واٹربورڈ انجینئر اسداللہ خان کی ہدایات پر واٹر بورڈ نے9 اور 10محرم کو فراہمی ونکاسی آب کے خصوصی انتظامات مکمل کرلئے ہیں، منیجنگ ڈائریکٹر واٹربورڈ انجینئر اسد اللہ خان نے8 محرم کے جلوس کی قیادت کی اور ازخود جلوس کی گزرگاہوں پر فراہمی ونکاسی آب کی صورتحال کا جائزہ لیا اور جلوس وجلوس کے راستوں میں لگی سبیلوں کے منتظمین سے ملاقات کرکے ان سے فراہمی ونکاسی آب کے سلسلے میں کیئے گئے واٹربورڈ کے اقدامات سے متعلق گفتگو کی، واٹربورڈ کی جانب سے شہر بھر کی امام بارگاہوں، مساجد، مجالیس، سبیلوںکو ان کی ضرورت کے مطابق ٹینکروں کے ذریعے پانی کی فراہمی جاری ہے، ایم ڈی واٹربورڈ کے فوکل پرسن برائے ٹینکرز سیل سمیت ہائیڈرینٹس اینڈ ٹینکرزسیل کے افسران قانون نافذ کرنے والے اداروں، شہری وضلعی انتظامیہ، منتخب نمائندوںاور جلوس، مجالیس وسیبلوں کے منتظمین سے مسلسل رابطے میں ہیں، ان کی طلب کے مطابق واٹربورڈ کے تمام ہائیڈرنٹس سے ٹینکرزکے ذریعے پانی فراہم کیا جارہا ہے اس کے علاوہ واٹربورڈ کے صدر دفتر اور ڈپٹی کمشنرز کے دفاتر کے باہر بھی پانی سے بھرے متعدد ٹینکرز کسی بھی ہنگامی صورتحال میںپانی کی فوری فراہمی کیلئے تیار کھڑے کئے گئے ہیں۔ واٹربورڈ کے عملے نے سعودآباد، گلشن اقبال، ملیر، کھوکھراپار،گلبرگ،کرسچن محلہ، نارتھ کراچی، سرجانی سمیت بعض علاقوں میں اچانک گٹروں سے پانی بہنے کی شکایات پر فوری کارروائی کرتے ہوئے اس کا تدارک کردیا ہے، اوورفلو کی شکایات کے فوری ازالے کیلئے واٹربورڈ کی جیٹنگ راڈنگ سیورکلیننگ مشینیںاور ڈی واٹرنگ پمپس تمام اضلاع خصوصا جلوسوں کی گزرگاہوںکے قریب پہنچادیئے گئے ہیں جبکہ ضروری عملہ بھی مشینری کے ساتھ موجود ہے۔