پیرس(بیورو رپورٹ) فرانس کے شہر پیرس میں ادبی فورم کی طرف سے ایک مشاعرہ کا اہتمام کیا جا رہا ہے جوکہ بروز ہفتہ 14ستمبر کو شام 6بجے ذائقہ ریسٹورنٹ میں منعقد ہو گا۔ جس میں پاکستان کے انڈس ہاسپٹل کے لیے فنڈ ریزنگ بھی کی جائے گی ۔ اس مشاعرہ میں پاکستان کے نامور شاعر وصی شاہ تشریف لا رہے ہیں اور برطانیہ سے غزالہ انصاری ،نعیم حیدر اور جرمنی سے عاطف توقیر شامل ہوں گے۔ انڈس ہاسپٹل کے ٹرسٹی وینس ٹی وی کے چیئرمین طاہر علی بھی خصوصی شرکت فرمائیں گے۔