جہانیاں :- میں دس محرم کے سلسلے میں علم کا ماتمی جلوس محلہ غریب آباد سے چوہدری یونس علی کی رہائش گاہ سے برآمد ہوا جس میں چوہدری خادم حسین،سیّد سرفراز شاہ،پروفیسر عطاء محمد، سیّد علی رضا شاہ سمیت سینکڑوں عزاداروں نے شرکت کی۔اس موقع پر مجلس عزاء منعقد ہوئی جس سے علماء و ذاکرین نے خطاب کرتے ہوئے نواسہ رسول ؐ حضرت امام حسین ؓ اور ان کے رفقاء کی دین اسلام کی آبیاری کیلئے پیش کی گئی عظیم قربانیوں پر روشنی ڈالی بعداز مجلس علم کا ماتمی جلوس مقررہ راستوں سے گزر کر امام بارگاہ حسینیہؓ پہنچ کر ختم ہو گیا۔ اس موقع پرایس ڈی پی او خالد محمودانچارج تھانہ جہانیاں چوہدری منور گجر ممبران امن کمیٹی خالد محمود بھٹی،محمد عارف سعید،ڈاکٹر محمد یٰسین،نذیر احمد خان،میونسپل کمیٹی کے افسران سمیت دیگر بھی جلوس کے ہمراہ تھے۔پولیس کی جانب سے سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے جلوس کے راستوں پر رکاوٹیں کھڑی کرکے ٹریفک اور آمدورفت بند کر دی گئی۔علاوہ ازیں شب عاشور کے سلسلے میں شب بیداری ہو گی جبکہ مجالس و عزاداری کا سلسلہ شب بھر جاری رہے گا(عمیرجٹ اےون نیوز جہانیاں)