راولپنڈی (نمائندہ خصوصی)زمبابوے کرکٹ ٹیم کےآل راؤنڈرویسلےمیدھیویرے نےکہاہےکہ وہ پاکستان آکر کافی پْرجوش محسوس کر رہے ہیں، پاکستان کے لوگ بھی اچھے ہیں اور پاکستان جتنا بھی دیکھا وہ پسند آیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق زمبابوے کے آل راؤنڈر ویسلے میدھیویرے نے ورچوئل پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں کافی نامور ٹیموں نےآکرکھیلا ہے،پاکستان میں پریکٹس کرکےکنڈیشنز کواپنانےکی کوشش کی۔ویسلے میدھیویرے نےکہاکہ کوشش یہی ہےکہ دورہ پاکستان پر پرفارمنس دوں۔اُنہوں نےکہاکہ ون ڈے فارمیٹ میں اچھاکھیلالیکن ٹی20میں بہترکھیل کی ضرورت ہے۔ویسلےمیدھیویر ےکاکہناتھاکہ ہملٹن مساکیڈزا ،چموچیبھابھا اور ایلٹن چگمبورا پسندیدہ کھلاڑی ہیں انہیں دیکھ کر کھیلتا ہوں۔آل راؤنڈر ویسلے میدھیویرے کا مزید کہنا تھا کہ میں ذاتی طور پر زمبابوے کو انڈر ڈاگ نہیں کہتا کیونکہ ہماری ٹیم مضبوط ہے۔