• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ویسٹ انڈیز کو دو بار ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جتوانے والے معروف کرکٹر نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

Nov 5, 2020

لاہور(نمائندہ خصوصی) ویسٹ انڈیز کو دو مرتبہ ٹی ٹونٹی کپ جتوانے والے کرکٹر مارلون سیموئل نے کرکٹ کے سبھی فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔کرکٹ ویسٹ انڈیز کے چیف ایگزیکٹیو جانی گریو نے سیموئل کے ریٹائرمنٹ کی تصدیق کردی ہے۔

یاد رہے کہ وہ ویسٹ انڈیز کی طرف سے 2012 اور 2016 کے ٹی20 عالمی کپ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی رہے ہیں۔ دو ورلڈ کپ کے فائنل میں سیموئل نے بہترین اننگ کی بدولت ٹیم کو جیت دلائی تھی۔سیموئل نے 71 ٹیسٹ میچ کھیلتے ہوئے 32.64 کی اوسط سے 3917 رنز بنائے۔ ٹیسٹ کیریئر میں سیموئل نے7 سنچریاں بنائیں جن میں ایک ڈبل سنچری بھی شامل تھی اور وہ 24 نصف سنچری بھی سکور کرنے میں کامیاب رہے۔ ٹیسٹ کرکٹ میں 41 وکٹیں بھی حاصل کیں۔207 ون ڈے میچوں میں 5606 رنز بنائے اور ون ڈے کرکٹ میں 10 نصف سنچری اور 30 نصف سنچریاں سکور کیں اور 89 وکٹیں حاصل کیں۔ٹی 20 کرکٹ میں ان کا ریکارڈ بہترین رہا اور انہوں نے 67 میچوں میں 10 نصف سنچریوں کی مدد سے 1611 رنز بنائے۔ ٹی 20 میں 22 وکٹیں حاصل کیں۔