• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

آئی پی ایل نے 19 سالہ لڑکے کی جان لے لی

Nov 6, 2020

حیدر آباد (نمائندہ خصوصی) بھارت میں انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) میں جواءہارنے پر 19 سالہ لڑکے نے خودکشی کر لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاگٹا پولیس سٹیشن حیدرآباد کے انسپکٹر نرنجن ریڈی کا کہنا ہے کہ ہمیں اطلاع ملی کہ ناریل بیچنے والے سونو کمار نے اپنے واش روم کی گرل سے لٹک کر خودکشی کرلی، وہ اپنے 2 دوستوں کے ہمراہ ایک کمرے میں رہتا تھا۔

سونو کمار نے آئی پی ایل میں جوا ہارنے کی وجہ سے یہ قدم اٹھایا کیونکہ وہ بہت بڑی رقم اڑانے کی وجہ سے کافی پریشان تھا، جس وقت اس نے خودکشی کی تب دیگر دونوں روم میٹ کام پر گئے ہوئے تھے۔

واضح رہے کہ رواں سال آئی پی ایل بھارت میں کورونا وائرس کی ابتر صورتحال کے باعث متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں کھیلی جا رہی ہے اور ماضی کی طرح اس مرتبہ بھی عجیب و غریب اور ’مشکوک‘ میچز کا سلسلہ بھی جاری ہے۔