• Sat. Jun 28th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

کمنٹیٹر ڈینی موریسن نے بھارتی خاتون کرکٹر ” میتھالی راج “ کو ایسا لفظ کہہ کہ مخاطب کر دیا کہ ہنگامہ برپا ہو گیا

Nov 7, 2020

لاہور(نمائندہ خصوصی) بھارتی خاتون کرکٹر متھالی راج سے بے تکلفی ڈینی موریسن کو مہنگی پڑ گئی ہے ۔
شارجہ ویمنز ٹی ٹوئنٹی چیلنج کے ایک میچ میں شکست کے بعد انٹرویو میں کمنٹیٹر نے کہا کہ ”مائی ڈیئر متھالی راج کل کوئی میچ نہیں آپ کیا کریں گی، آپ کی ٹیم ویلوسٹی کیا کرے گی“ جواب ملنے پر انھوں نے کہا کہ حوصلہ جوان رکھو اور مسکراتی رہو۔
اس بے تکلفی پر ڈینی موریسن پر غیر پیشہ ورانہ انداز اپنانے کے الزامات سامنے آنے لگے،خاتون کھلاڑیوں اور مبصرین کے ساتھ شائقین نے بھی سوشل میڈیا پر موریسن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کسی انٹرنیشنل اسٹار کو یوں مائی ڈیئر کہنا مناسب نہیں۔