• Sat. Jun 28th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

پاک زمبابوے پہلا ٹی 20کل ہو گا، کپتان قومی ٹیم جیت کے لیے پرعزم

Nov 7, 2020

لاہور(نمائندہ خصوصی)پاکستان اور زمبابوے کے درمیان سیریز کا پہلا ٹی 20کل کھیلا جائے گا۔ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا ہے کہ زمبابوے کے خلاف ون ڈے سیریز کی طرح ٹی 20 سیریز میں بھی اچھا کھیل پیش کریں گے۔

ویڈیو لنک پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کا کہنا ہے کہ شاداب خان پہلے ٹی 20 میں دستیاب نہیں ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ راولپنڈی کی وکٹ فاسٹ باوَلرز کے لیے فائدہ مند ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ محمد حفیظ کے تجربے سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں گے۔ بطور کپتان ذمہ داری بڑھ گئی ہے، ہمیشہ ٹیم کا سوچتا ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ شاہین شاہ تجربہ حاصل کرنے کیلئے زیادہ سے زیادہ کھیلنا چاہتے ہیں تاہم ہم انہیں دیکھ بھال کر استعمال کریں گے۔

خیال رہے کہ پاکستان اور زمبابوے کے مابین تین میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ کل کھیلا جائے گا۔اس سے قبل ون ڈے سیریز میں قومی ٹیم نے زمبابوے کو دو ایک سے شکست دی تھی۔

دوسری جانب آل راوَنڈ ر شاداب خان پاک زمبابوے سیریز کے پہلے ٹی 20 میچ میں شرکت نہیں کریں گے۔ترجمان پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق ڈاکٹرز نے شاداب خان کو ابھی مزید آرام دینے کا فیصلہ کیا ہے۔