• Sat. Jun 28th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

پاکستان نے زمبابوے کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں بھی شکست دے دی ،کپتان بابر اعظم کی ایک بار پھر شاندار بلے بازی

Nov 9, 2020

راولپنڈی (نمائندہ خصوصی)دوسرے ٹی ٹوینٹی میچ میں بھی پاکستان نے زمبابوے کو شکست دے دی ۔زمبابوے نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر 134رنز بنائے جس کے جواب میں پاکستان نے مطلوبہ ہدفہ 15.1اوورز میں 2وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا ۔کپتان بابر اعظم اور حیدر علی نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے نصف سنچریاں سکور کیں ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تو زمبابوے کی جانب سے سب سے زیادہ 32 سکور ” ریان برل “ نے بنائے اور ناٹ آوٹ رہے تاہم ان کے علاوہ کوئی اور کھلاڑی خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں کامیاب نہیں ہوا۔مادھویر 24 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے جبکہ ولیمز نے 13 ، چبابا نے 15 ، سکندر رضانے 7 ، چیگمبورا نے 18 رنز بنائے۔پاکستان کی جانب سے عثمان قادر اور حارث روف نے شاندار باولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3،3 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جبکہ فہیم اشرف نے ایک کھلاڑی کو پولین کی راہ دکھائی۔جواب میں پاکستان کے اوپننگ بلے باز فخر زمان صرف 5رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے لیکن ان کے بعد کپتان بابر اعظم اور حیدر علی نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے لمبی پارٹنر شپ لگائی ۔بابراعظم 28گیندوں پر 51سکور بنا کرآوٹ ہوئے جبکہ حیدر علی 66سکور بنا کر نا ٹ آوٹ رہے ۔پاکستان نے مطلوبہ ہدف دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا ۔