• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ٹیم میں کوئی گروپنگ نہیں ،پوری ٹیم ایک گروپ ہے: بابر اعظم

Nov 21, 2020

لاہور(نمائندہ خصوصی)قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ ٹیم میں کوئی گروپنگ نہیں ہے، سب کھلاڑی بہت اچھے ہیں، ایک دوسرے کو سپورٹ کرتے ہیں۔قذافی سٹیڈیم میں پریس کانفرنس کے دوران ٹیم میں گروپنگ کے حوالے سے پوچھے جانے والے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہم بحثیت ٹیم گروپ ہوتے ہیں، گروپنگ والی بات نہیں ہے، سب اچھا کھیلنے کی کوشش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ کی سیریز آسان نہیں ہوگی لیکن ٹیم کے تمام کھلاڑی بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کرکے مثبت نتائج لانے کی پوری کوشش کریں گے۔بابراعظم نے کہا کہ نیوزی لینڈ کا دورہ بہت اہم ہے ،نیوزی لینڈ کی ٹیم کی اچھی کارکردگی ہے لیکن ہماری ٹیم کا ریکارڈ نیوزی لینڈ کے خلاف اچھا رہا ہے۔ ہم نے انگلینڈ میں بھی اچھی کرکٹ کھیلی ہے اور۔پوری امید ہے کہ ہم نیوزی لینڈ میں بھی اچھی کرکٹ کھیلیں گے۔