• Sat. Jul 5th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سکواڈ میں شامل6ارکان کا کورونا مثبت آگیا

Nov 26, 2020

لاہور(نمائندہ خصوصی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سکواڈ میں شامل6ارکان کا کورونا مثبت آگیا، سکواڈ کے کورونا سے متاثرہ افراد نے خود کو قرنطینہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کا سکواڈ دو روز قبل نیوزی لینڈ پہنچا تھا جہاں ان کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے ، نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے قومی سکواڈ کو عارضی طور پر پریکٹس سے روک دیا۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق نیوزی لینڈ کرکٹ کاکہناہے کہ پاکستان سکواڈ کے کچھ اراکین نے آئسولیشن کے پہلے دن ایس او پیزکی خلاف ورزی کی، پاکستان ٹیم کے سکواڈ میں شامل افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنا افسوسناک ہے،مثبت آنے والوں میں 6 میں سے 2 ارکان پہلے بھی کورونا کا شکار ہوچکے ہیں۔

واضح رہے کہ لاہور سے روانگی کے وقت دورہ کرنے والے تمام سکواڈ کے کورونا ٹیسٹ منفی آئے تھے۔