• Mon. Dec 23rd, 2024

News Time HD TV

Ansar Akram

27فروری کو دشمن نے در اصل کیا غلطی کی تھی؟ابھی نندن کا طیارہ مارگرانے والے ونگ کمانڈر نعمان علی خان نے بتا دیا

Sep 15, 2019

راولپنڈی (نمائندہ خصوصی)پاک فضائیہ نے 27فروری کو دشمن کے طیارے مار گرا کر دنیا بھر سے اپنی پیشہ وارانہ قابلیت پر داد حاصل کی ۔اس روز بھارتی پائلٹ ابھی نندن کا طیارہ مار گرا کر ونگ کمانڈر نعمان علی خان نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا یا ۔انہوں نے اس حوالے سے اپنا ذاتی تجربہ بیان کردیا ۔یوم دفاع سے متعلق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ونگ کمانڈر نعمان علی خان نے کہا کہ 26 فروری کی رات کی تاریکی میں جس طرح دشمن نے ایک بزدلانہ حملہ کیا اور اپنے ٹارگٹ مس کر کے افرا تفری کے عالم میں واپس بھاگا اور اس کی فارمیشنز تتر بتر ہوئیںاور اگلے ہی دن ستائیس فروری کو دشمن اپنے ملک کے دفاع میں بری طرح ناکام رہا ،یہ دشمن کی فضائیہ کی کارکردگی پر ایک سوالیہ نشان ہے اور رہتی دنیا تک یہ سوالیہ نشان قائم رہے گا۔ انہوں نے بتا یا چھبیس فروری کو جو دشمن کی پلاننگ تھی اور ستائیس فروری کو جو ہم نے کیا اس میں بڑا فرق تھا ۔وہ رات کے اندھیرے میں آئے اپنے ٹارگٹس مس کیے اور افرا تفری کے عالم میں بھاگ گئے ۔اس کے جواب میں ہم گئے ،ہم نے اپنے ٹارگٹس کو تباہ کیا اور اس کے بعد ہم وہاں پر کھڑے ہو گئے ۔ہم نے ان کی ائیر فورس کو چیلنج کیا کہ ہم یہاں ہیں ،آو اور دیکھوں کے پاکستان ائیر فورس کیا ہے اور پھر ہم نے ان کو بتا یا کہ پاکستانی قوم اور پاک فضائیہ کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ دشمن کی بنیادی غلطی یہ تھی کہ نہ تو اسے کو اپنی کمزوریوں کا پتہ تھا اور نہ ہی اسے ہماری طاقت کا پتہ تھا ،اور یہ انہوں نے بنیادی غلطی کی کہ انہوں نے ہمیں چیلنج کیا ۔